امریکہ کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے آمادہ دکھائی دیتا ہے، علی لاریجانی

 موجودہ صورتحال میں حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، آئندہ مراحل پر نظر رکھنا ضروری ہے
 مسقط (آئی این پی )ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے  کہ  امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مثبت رہے ہیں، بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لئے  آمادہ دکھائی دیتا ہے۔عمان کے دارالحکومت  مسقط کے دورے کے موقع پر اپنے ایک  بیان میں  علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، آئندہ مراحل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔