تہران (آئی این پی) ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے انٹریو دیتے ہوئے کہا امریکا اور صیہونی رجیم نے ایرانیوں کا دل جلایا ہے،ہم بھی ان کا دل جلائیں گے۔ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہااستعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں،مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتاہے،امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔علی لاریجانی نے مزید کہا اسرائیل اور امریکا کا مقصد ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے،اسرائیل اپنی بقا کیلئے خطے کے ملکوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کیاسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اپنے بیان میں کہا ٹرمپ اورنیتن یاہو نے سرخ لکیرعبور کی، ٹرمپ اور نیتن یاہو اس کی قیمت چکائیں گے،ہم مستقبل میں بھی خامنہ ای کے راستے پر چلیں گے۔