ماسکو(آئی این پی )روسی صدر پیوٹن سے ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال پر ایرانی قیادت کا موقف پہنچایا۔روسی صدارتی ترجمان کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں خامنہ ای کے سینئر مشیر نے ایرانی جوہری پروگرام پر بھی بات کی۔کریملن کے مطابق پیوٹن نے خطے میں استحکام اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے