اسلامپورہ ،گرین ٹائون ،مصطفی آباد ،مغلپورہ ،بادامی باغ ،ڈیفنس میں ڈاکے
دومقاما ت پر گاڑیاں ، مزنگ، ٹبی سٹی ،مسلم ٹائون سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ اسلامپورہ میں اسماعیل سے 1لاکھ 95 ہزار وموبائل ،گرین ٹائون میں توقیر سے 1 لاکھ 80 ہزار و موبائل ،مصطفی آباد میں عارف سے 1 لاکھ 70 ہزاروموبائل ، مغلپورہ میں نوید سے1 لاکھ 50 ہزار وموبائل ،بادامی باغ میں رضوان سے 1لاکھ 40 ہزار و موبائل ،ڈیفنس بی میں دکاندار عرفان سے 65 ہزار ،موبائل و دیگر سامان چھین لیا گیا۔لاری اڈا، ستوکتلہ سے گاڑیاں ، مزنگ، ٹبی سٹی اور مسلم ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔