لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور میں پولیس ملازم مدثر کی 15 پر پتنگ بازی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پتنگ باز یاسر کو موقع سے گرفتار کر کے حوالات بند کردیاکالر مدثر نے بعد ازاں پولیس کو بتایا کہ الحمداللہ وہ اور اس کی بیٹی محفوظ ہیں، ڈور پھرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایس ایچ او آصف منصب نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔