لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن 12 پتنگ باز گرفتار ،مقدمات

 لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا اور چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 12 پتنگ باز گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فیکٹری ایریا اور چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے پتنگ بازی کرتے ہوئے 12 پتنگ بازوں کو  موقع سے گرفتار کر کے ملزمان سے پتنگیں اور قاتل کیمیکل ڈور  برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے