رحیم یار خان(آئی این پی )رحیم یارخان میں بی آئی ایس پی رقم کی تقسیم کیدوران چھت گرنے کے واقعہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ریٹیلر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔،ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ افسوسناک واقعہ چک 123 میں پیش آیا،جہاں بڑی تعداد میں لوگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی قسط لینیجمع تھے،اچانک دکان کی چھت گرنیسیخواتین سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے, 76 افراد کو باہر نکالا گیا، جن میں 8 خواتین دم توڑ گئیں۔شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔