واشنگٹن،تہران(آئی این پی )امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ ایران اور امریکا حالیہ دنوں میں براہِ راست رابطے میں رہے ہیں جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکی ایلچی سے رابطے کی خبروں کو مسترد کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان براہ راست رابطے کا چینل دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے