مسئلہ بظاہرسادہ مگراس میں پیچیدگیا ں ہیں،معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی،ترجمان
ماسکو(آئی این پی )کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ ترجمان کریملن کے مطابق مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں، روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کی گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پر خصوصی بات نہیں کی گئی، ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔