غزہ میں جنگ بندی سے فلسطین میں خونریزی میں کمی آئی ‘ کشمیر یوں کو حق خود اردیت دلانے کے لئے ان کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے
معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں تاریخی فتح ملی ، ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر خطے میں امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے:کانفرنس سے خطاب
اسلام آ باد(آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان نے سینتالیس سال بعد امریکہ اور ایران کو براہ راست مذاکراتی میز پر لا بٹھایا ۔ فریقین عارضی جنگبندی کے لئے آمادہ ہوے اور خطے میں پا ئیدار امن کی امید پیدا ہوئی ، غزہ سیز فائر سے فلسطین میں خونریزی میں کمی آئی ۔ کشمیر یوں کو حق خود اردیت دلوانے کے لئے بھر پور حمائت جاری رہے گی ، ۔ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں تاریخی فتح ملی ۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے خطے میں امن کے لئے کردار جاری رکھے گا ۔ علمائے کرام امت مسلمہ میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے فعال کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی امن پیغام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے پاکستان خطے میں امن کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ امن کے لئے اقوام متحدہ تنظیم کو بھی فعال کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کانفرنس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ موجودہ کشیدہ صور تحال میں یہ کانفرنس امت مسلمہ کی جانب سے خطے اور پوری دنیا میں قیام امن کے خوا ہاں ہونے کی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا علمائے کرام امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یگانگت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ انہوں نے معرکہ حق کو شاندار فتح قرار دیتے ہوے کہا کہ حال ہی میں بھارت نے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوے حملہ کر دیا ۔ جس کا فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارت کو اس جنگ میں تاریخی بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔