امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے 5 بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔اے بی سی، سی بی ایس، سی این این،  این بی سی اور  فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جو سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا  اکائو نٹ پر شیئر کیا گیا۔ان اداروں کا کہنا ہے کہ یہ نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔اداروں نے نئے پالیسی کو  صحافت کے بنیادی تحفظات کیلئے  خطرہ قرار دیا۔