کریک ڈائون ، 16 کروڑ کی منشیات بر آمد

اے این ایف نے مختلف شہروں ،تعلیمی اداروں منشیات سپلائی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ، 10 ملزم پکڑ لئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کوگرفتار کرکے16 کروڑ سے زائد مالیت کی 588.072 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی.ترجمان اے این ایف کے مطابق ناظم آباد کراچی میں ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم نیتعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.172 کلو گرام آئس برآمد ہوئی،کولاچی روڈ کراچی کے قریب جرمنی سے آنے والے کنٹینر سے 460 کلو گرام کیٹا مائن برآمدکی گئی جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل سے 51.6 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 60 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار، شمالی بائی پاس پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1.9 آئس برآمد، ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر بس میں سوار ملزم کے جوتوں سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے