لاہور(کرائم رپورٹر)ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات بر آمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے اور اس دوران تین کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی249.31کلوگرام منشیات بر آمد کرلی گئی ہے۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن بر آمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیاسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر کے سامان میں موجود جوتوں سے 8.5 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی ہے اْدھر شاکس ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیس کارروائی میں 11پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211.812 کلوگرام چرس بر آمد کرلی گئی تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔