اے این ایف کا کریک ڈائون، 356 کلو منشیات بر آمد

 لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 356.8 کلوگرام منشیات بر آمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یارو، ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب 2 گاڑیوں سے 60 کلوگرام چرس بر آمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں سے 168 کلوگرام چرس بر آمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس بر آمد کی گئی۔ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 2 کلوگرام ہیروئن اور 1.6 کلوگرام آئس بر آمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کسٹم چوک پشاور کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس بر آمد کی گئی جبکہ شاکس روڈ ڈسٹرکٹ خیبر کے قریب 120 کلوگرام چرس بر آمد کر لی گئی۔