لاہور( کرائم رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور نے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے زیادتی کیس کی سماعت کی، مجرم غلام محمد کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا، دوران سماعت عدالت نے تمام گواہوں کے دلائل سنے، عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا۔