لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور کی سیشن کورٹ نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزا سنا دی۔جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دو بار عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے فیصلہ سنایا۔عدالت میں 12 گواہوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے ملزم کے خلاف گواہی دی۔ ملزم اپنی صفائی میں بے گناہی ثابت نہ ہوسکا۔ جس پر عدالت نے سزا سنائی ۔