12سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی ،مجرم کو2بار عمر قید

لاہور (کرائم رپورٹر) سیشن کورٹ لاہور نے12سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانے بنانے والے مجرم کو دو بار عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے 2013 میں مقدمہ درج کیا۔