ملزموں کو رائیونڈ، ہربنس پورہ، شالیمار، ڈیفنس و دیگر مقامات سے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودو نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ۔ڈولفن سکواڈ نے ملزموں کو رائیونڈ، ہربنس پورہ، شالیمار، ڈیفنس و دیگر جگہوں سے حراست میں لیاڈولفن سکواڈ نے باٹاپور و کاہنہ سے 2 اشتہاری و عادی مجرمان سے بھی اسلحہ برآمد کر لیاعادی مجرم غلام حسن 14، عدالتی مفرور اختر 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیملزمان کے قبضہ سے 6 پستول4 رائفلیں درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لئے گئیگرفتار ملزمان نواز، حسن، ابراہیم، بلال،جاوید اور دیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ۔