بیدیاں روڈ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر) بیدیاں روڈ کے علاقے مانوالا اسٹاپ پر ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 50 سالہ محمد صدیق، 15 سالہ نازیہ بی بی اور 50 سالہ صدیقہ بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیاابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہواریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو محفوظ بناتے ہوئے مزید نقصان سے بچاؤ کے اقدامات کیے۔