بیدیاں روڈ شارٹ سرکٹ ، چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی

 پٹرولنگ افسران مشتاق، یاسر اور عثمان نے شہری کو بحفاظت نکال لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ شارٹ سرکٹ کے باعث چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی ٹریفک افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کی جان بچا لی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بیدیاں روڈ میں پٹرولنگ افسران نے جلتی کار سے شہری کو بحفاظت نکال لیا،شارٹ سرکٹ ہونے وجہ سے چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،آ تشزدگی سے شدید دھواں کے باعث ڈرائیور گاڑی کے اندر ہی بہیوش ہوگیا،پٹرولنگ آفیسر مشتاق، یاسر اور عثمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ڈرائیور کا نکال لیا، ڈرائیور کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ریسکیو کیا گیا جبکہ گاڑی میں لگی آگ کو بھی بھجا دیا گیافوری مدد کرنے پر ذوالفقار نامی متاثرہ شخص کا ٹریفک افسران سے اظہارِ تشکر کی سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک ریسپانس یونٹ کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیاسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔