2ماہ :41 کاریں چوری،3 چھین لی گئیں

کار چوری میں ماڈل ٹائون ڈویڑن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 3 کاریں چھینی گئیں،صدر ڈویڑن سے 2، ماڈل ٹائون ڈویڑن سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹائون ڈویڑن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ کینٹ اور سول لائنز ڈویڑن سے 6، 6 کاریں چوری ہوئیں،صدر ڈویڑن میں کار چوری کے 4، سٹی ڈویڑن میں 3 مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کے مطابق دو ماہ کے دوران اقبال ٹائون ڈویڑن میں کار چوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔