حیدرآباد (آئی این پی )بھارت میں کاروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے والے کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کنٹینر اور اس پر لدی 8کاریں جل کر خاکسر ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک کنٹینر جس میں آٹھ کاریں دوسرے شہر منتقل کی جا رہی تھیں کہ اس اچانک میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور بھی جھلس گیا۔