موٹرسائیکلز اور 38 دیگر وہیکلز اصل مالکان کے سپرد کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سی سی ڈی لاہور آفتاب احمد پھلروان نے ٹاؤن شپ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ڈی لاہور نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے9 گینگز کے127 ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے 15کروڑ87 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی وہیکلز برآمد کیں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نے گذشتہ1ماہ میں 20 کاریں،953 موٹرسائیکلز اور 38 دیگر وہیکلز برآمد کیں برآمد شدہ وہیکلز اصل مالکان کے سپرد کردی گئی ہیں سی سی ڈی نے گرفتار ملزمان کے خلاف 1038مقدمات ٹریس کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے12 خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی سی سی ڈی نے گذشتہ1ماہ میں 126عادی و عدالتی مفرور گرفتار کی یسی سی ڈی نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں متعدد پسٹلز درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے سی سی ڈی کی مسلسل محنت سے سال 2024ء کے اسی ماہ کی نسبت 2025ء میں کرائم میں واضح کمی آئی ہے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں