ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاروں کی اوسط روزانہ تقریبا 320 بنتی ہے
چوری کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی قرار دی جارہی ہے
لندن (آئی این پی )برطانیہ میں گزشتہ برس ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاریں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق2024 کے دوران برطانیہ میں چوری ہونے والی ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاروں کی اوسط روزانہ تقریبا 320 بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ان کاروں کے چوری ہونے کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی قرار دی جارہی ہے، چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پک کرکے چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتے ہیں۔دوسری جانب نئے قانون کے بعد برطانیہ میں ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس کیلئے 5 برس قید کی سزا ہوگی۔