لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل چوری کر لی، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس اہلکار عدنان نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی۔ کلوز سرکٹ کی فوٹیج میں اہلکار کو واضح طور پر موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکار عدنان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، عدنان آئس کے نشے کا عادی ہے، اور اس کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اس کے پیچھے موجود وجوہات اور اس کے دوسرے ممکنہ جرائم کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔