کراچی: ڈیفنس میں خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل

کراچی: ڈیفنس میں خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل

کراچی: ڈیفنس فیز 6، صبا ایونیو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب خاتون شور شرابا کر رہی تھی اور علاقہ مکینوں کی اطلاع پر درخشان پولیس موقع پر پہنچی۔ خاتون مبینہ طور پر نشے کی حالت میں سڑک سے گزرنے والوں کو روک رہی تھی اور بدتمیزی کر رہی تھی۔خاتون کو تھانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکار سے بھی الجھ پڑی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون سے بدسلوکی کی گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو پہلے تھانے اور پھر وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جبکہ پیر کو اس کا میڈیکل اسپتال میں کرایا گیا۔