ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں کی قربانی، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کی تعریف

ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں کی قربانی، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کی تعریف

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے وطن کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔