16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے بہادری سے جواب دیتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ان کا منصوبہ ناکام بن گیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔دھماکے سے نزدیکی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جس میں ایک لڑکی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔