ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا میں رات کے وقت دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
مسلح دہشتگردوں نے یارک تھانے اور کسٹم آفس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید فائرنگ اور خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام کے مطابق، دہشتگردوں نے یارک تھانے پر حملہ کرتے ہوئے کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران، پولیس کانسٹیبل بلال اور ایک کسٹم اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔مسلح حملہ آوروں نے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر جلا دیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔