مصطفی عامر قتل کیس :ملزم شیراز کا اعترافِ جرم سے انکار

 ملزم نہیں، چشم دید گواہ ہوں: شیراز‘ عدالت نے تفتیشی افسر کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی
    کراچی(آئی این پی )مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت ، ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا  ۔  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو  مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دبا ئوڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کاکہناہے وہ اس کیس کا گواہ ہے، اس کے سامنے ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بے بس اورلاچارتھا اس لیے کچھ نہیں کرسکا۔ملزم کاکہناہے  اس نے آج تک جوپولیس کو بتایاوہ گواہ بن کربتایاتھا۔