سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی  کا اجلاس آج   ہوگا۔کمیٹی   اجلاس میں اربوں روپے کے ورچوئل پروڈکشن اسٹوڈیو منصوبے میں تاخیر اور بولی میں شفافیت کے معاملے پر غور کریگی۔ بولی میں شریک کمپنی کو کس بنیاد پر کتنے نمبر دیئے گئے؟ اگنائٹ حکام سارا ریکارڈ کمیٹی میں پیش کریں گے۔