چلاس(آئی این پی )متاثرین دیامر بھاشا ڈیم ،حقوق دو ڈیم بنائو تحریک کے احتجاجی دھرنے کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے ۔ 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ 2025 کی منظوری کے لیے وزارتی کمیٹی کی جانب سے تحریری معاہدہ پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے واپڈا آفس اور تعمیراتی کمپنیوں کے آفسز اور کام 10 دن سے بند ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخوا ہیں اور دفتری امور شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تحریک کے رہنماء مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ 31 نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈ 2025 وزارتی کمیٹی کے ساتھ طے پایا ہے معاہدے پر دستخط اور عمل درآمد ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔