پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی وسائل مہیا کیے جائیں گئے
واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے منگل کو سائٹ کا دورہ کیا
لاہور (آئی این پی) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) نے اعلان کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی)کا کام آئندہ سال سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد یہ منصوبہ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلے گا۔ واپڈا کے بیان کے مطابق پروجیکٹ آئندہ سال کے اوائل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرے گا اور 2026 کے ابتدائی مہینوں میں مرکزی ڈیم کی تعمیر کے لیے آر سی سی ورکس شروع کر دیے جائیں گے۔چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام سائٹس پر اضافی وسائل مہیا کیے جائیں اور تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں، دورے کے دوران چیئرمین واپڈا نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی معائنہ کیا۔واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے منگل کو اس سائٹ کا دورہ کیا جو چلاس، گلگت-بلتستان سے 40 کلومیٹر نیچے واقع ہے