دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ دیامر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(آئی این پی )دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت واپڈا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت سے مقامی لوگوں کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے واپڈا اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلشنز واپذا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقچیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید کی موجودگی میں جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ڈاکٹر انجینئر نزاکت حسین اور ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ محمد اویس عباسی(ریٹائرڈ) نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے