گلگت بلتستان :دیامر میں حقوق دو ڈیم بناو تحریک کا احتجاج جاری، مذاکرات ناکام

گلگت(آئی این پی ) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حقوق دو ڈیم بنا تحریک  کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔دیامر کے متاثرین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔ مظاہرین نے ڈیم کی تعمیر کے نتیجے میں زرعی اراضی کے نقصانات کا ازالے سمیت 30 سے زائد مطالبات پیش کیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے دیامر کے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیے جو ناکام ہو گئے۔