تلنگانہ میں پانی پوری کھانے سے 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

تلنگانہ میں پانی پوری کھانے سے 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پانی پوری (گول گپے) کھانے کے بعد 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر سرسلہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مریضوں کی مجموعی تعداد 19 ہے اور سب زیرِ علاج ہیں۔یہ واقعہ کے سی آر نگر میں پیش آیا، جہاں ایک ریڑھی والے سے پانی پوری کھانے کے بعد بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد میں طبیعت خراب ہوئی۔ بچوں سمیت 12 افراد اور 7 بالغوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

اس واقعے پر سیاسی رہنما تھوٹا اگیا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے تفصیلات طلب کیں اور متاثرہ افراد کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ہسپتال جا کر مریضوں کی عیادت کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔