پوپ فرانسس کی طبیعت بگڑ گئی، دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

پوپ فرانسس کی طبیعت بگڑ گئی، دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویٹیکن کے مطابق، 88 سالہ پوپ فرانسس کو گزشتہ روز دو بار سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑوں سے بلغم صاف کرنے کے لیے طبی مداخلت کی۔ طبی امداد کے دوران وہ مکمل طور پر ہوش میں رہے اور ابتدائی طور پر آکسیجن ماسک اور وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس لینے میں مدد دی گئی۔یہ تیسری بار ہے جب پوپ فرانسس کی طبیعت خطرناک حد تک خراب ہوئی ہے۔ 18 دن قبل انہیں نمونیا کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں آکسیجن تھراپی دی گئی تھی۔ اتوار کے روز ویٹیکن نے اعلان کیا تھا کہ پوپ فرانسس نے آکسیجن تھراپی کا اچھا جواب دیا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں، تاہم گزشتہ روز دوبارہ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔

پوپ فرانسس کی بیماری کے باعث وہ تین ہفتوں سے اپنی روایتی اینجلز دعا براہ راست ادا نہیں کر سکے، اور ان کی جگہ ویٹیکن ان کے تحریری پیغامات جاری کر رہا ہے، جو انہوں نے اپنے اسپتال کے کمرے سے ارسال کیے۔ ان پیغامات میں پوپ فرانسس نے اپنی صحت کے لیے دعائیں کرنے والوں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔مزید برآں، پوپ فرانسس کل چالیسے کے آغاز کے موقع پر ہونے والی پریسڈن اور دیگر مسیحی عبادات میں بھی شرکت سے محروم رہیں گے۔ ویٹیکن کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کی صحت کے حوالے سے مزید اپڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔