رائیونڈ: شادی کی تقریب میں کھانے سے 200 افراد کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

رائیونڈ: شادی کی تقریب میں کھانے سے 200 افراد کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

رائیونڈ میں شادی کی تقریب کے دوران کھانے کے بعد درجنوں باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تقریب میں کھانے سے تقریباً 200 افراد متاثر ہوئے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ بھیج دیا، جہاں خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری کھانے کی فراہمی پر میرج ہال کو سیل کر دیا گیا ہے اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔