اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اعجاز چوہدری گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی۔