ویٹی کن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پوپ کو سانس لینے میں شدید دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کی سانس کی دشواری کو کم کیا جا سکے۔ طبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے سے زائد علاج کے باوجود ان کی صحت میں بہتری نہیں آ رہی، جو خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔ویٹی کن حکام کے مطابق پوپ فرانسس کی مسلسل بگڑتی ہوئی صحت پر قریبی معاونین اور طبی ماہرین گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔