لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میں پروموشن بورڈ منعقد ہوا۔ پروموشن بورڈ میں ایس ایس پی(ڈسپلن)عمران کرامت بخاری اورایس پی(ہیڈ کوارٹرز)زنیر چیمہ نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 194کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔ سیدہ امیدنرجس رضوی،صابرہ پروین، محمد اقبال، محمد اسد، محمد توقیر ناصر، حیدر علی مہدی،شان علی، محمد آصف رمضان،محمد زاہد خان،محمد اویس، محمد الیاس،علی رضاکو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔