پنجاب کے 122 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی

ایس ایس پی  علی ضیا نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو رینک لگائے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے 122 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو رینک لگائے کی تقریب قربان لائنز لاہور میں منعقد ہوئی۔ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیا نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، سنیارٹی، شفافیت کی بنیاد پر تمام فیلڈ فارمیشنز میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کا سروس سٹرکچر اور  پروموشن کا ایڈوانس شیڈول تشکیل دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ قابل اور محنتی پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے۔