شاہدرہ، مسلم ٹاؤن اورشادباغ سے3مشکوک گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں شاہدرہ، مسلم ٹاؤن اورشادباغ سے3مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکیاسلحہ برآمد کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے3 ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان سے3 پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لیں ملزمان حسیب، حمزہ، اورسبحان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ، مسلم ٹاؤن، شادباغ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کیلئے پرو ایکٹو کارروائیاں کر رہے ہیں۔