بی آر ٹی منصوبے کے ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر رینک کے افسر کا مبینہ اغوا ‘ مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)کراچی میں بی آر ٹی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر رینک کے افسر ضمیر عباسی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی کے والد محمد پناہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہیایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمیر عباسی کو 15 سے 20 نامعلوم افراد نے، جو پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے، اغوا کیا۔مدعی کے مطابق ان کا بیٹا ضمیر عباسی ڈپٹی کمشنر عہدے کا افسر ہے اور اس وقت کراچی بی آر ٹی منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہا ہیمقدمے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور حقائق سامنے آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔