لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقہ میں حساس ادارے کا جعلی افسر کوگرفتارکرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فہد اسلحہ کار میں لہراتا ہوا سڑکوں پر گھومتا تھاملزم کی اسلحہ لہرانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے وائرل ویڈیوکا نوٹس لیا تھاگرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور جعلی کارڈ برآمد کرلیاپولیس نے ملزم کی کار بھی قبضہ میں لے لی اور مزید کارروائی شروع کردی