ماسٹر مائنڈ خاتون کا سوتیلا بھائی نکلا، بالیاں، ایک لاکھ سے زائدرقم لیکر فرار ہوگیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس کی کاروائی سوتیلے بھائی کے گھر واردات کروانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں ملزمان پارسل کے بہانے گھر میں گھسے اور خاتون سے بالیاں اور ایک لاکھ سے زائد نقد رقم لیکر رفو چکر ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خاتون کا سوتیلا بھائی ہے پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہیلمٹ اور نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے