: گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا
لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی میں 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق بچے کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، جبکہ بچوں کے تحفظ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس فوری کارروائی یقینی بنا رہی ہے