گلشن راوی: 2گروپوں میں فائرنگ ، راہگیر زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقے 2گروپوں میں فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے راہگیر زخمی ہو گیاپولیس کے مطابق زخمی راہگیر اصغر کے بازو پر گولی لگی،حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی اصغر کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد دونوں گروپ موقع سے فرار  ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہیمفرور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا