پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا ، سماجی شعبہ ترجیح ہے‘بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی،ایک لاکھ خالی اسامیوں کو ختم کیا گیا:سینئرصوبائی وزیر
فیڈرل بورڈ رآف یونیو کی طرز پر پنجاب میں ادارہ قائم کریں گے، ادارے میں سارے ٹیکس ایک ہی چھت تلے آجائیں گے: مجتبی شجاع الرحمن ‘پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبے پنجاب حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم کی بہترین کارکردگی سے معیشت میں بہتری آئی۔مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم نے دن رات محنت کرکے معاشی استحکام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں امن کا ذریعہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی، نائب وزیر اعظم نے بھی امن کوششوں میں دن رات کام کیا، پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا ہے، سماجی شعبہ وزیر اعلی مریم نواز کی ترجیح ہے،اس کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، پنجاب کے ریونیو میں 426 ارب سے 820 ارب تک اضافہ ہوا، صوبائی ٹیکس ریونیو 519 ارب روپے ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب کی کارکردگی میں بہتری رہی، جبکہ پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے بجٹ میں بھی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، تاہم اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں، ہم نے ٹیکس بیس کو بڑھایا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کر کے 1 لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا گیا، وفاقی کابینہ نے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے، ڈھائی سالوں میں 12 ہزار سے زائد سکیموں کو ختم کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے اور گزشتہ 2 بجٹ میں جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا، انہیں پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ ریونیو کی طرز پنجاب میں ایک ادارہ قائم کریں گے، نئے ادارے کے قیام سے سارے ٹیکسز ایک ہی چھت تلے آجائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران پنجاب میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے