کسان بینک قائم کریں گے‘ایک کروڑتک بلا سود قرضہ دیا جائیگا مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سالگرہ کا دن کاشتکاربھائیوں کے نام کر دیا، مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا، کاشتکار نمائندوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
ڈی اے پی خریداری کیلئے کسان کارڈ پر فی ایکڑ قرضے میں 3500 روپے اضافہ،پاکستان کی معاشی ترقی کا پہیہ پنجاب کے کاشتکار کے بغیر نہیں چل سکتا:وزیراعلی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سالگرہ کا دن کاشتکار بھائیوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 10 بڑے اعلانات کر دیئے۔ پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے پہلا’’اپنا کسان بینک‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیوٹ کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے ایک کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان کیا اور تین کروڑ لون پر دو فیصد اور پانچ کروڑ لون پر پانچ فیصدانٹرسٹ لینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے پر خریداری کیلئے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی سپورٹ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ کسان کارڈ پر ڈی اے پی کی خریداری کیلئے فی ایکڑ لون میں 3500 روپے اضافے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ پر کاشتکار کو 30 ہزار فی ایکڑ سے بڑھا کر 33500 کرنے کا اعلان کیا۔ پنجاب بھر میں 17 ارب روپے کے لون سے 50 لاکھ ایکڑ مالکان مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیتون کی کاشت کو بڑھانے اور تیل کی کاشت کیلئے پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پانی چوری کیخلاف مہم جاری رکھنے اور نہروں کی بھل صفائی کیلئے اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکار بھائیوں سے سموگ کے خاتمے کیلئے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کیلئے معاونت کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان بھائیو ں سے ملکراپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ کاشتکار بھائیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں تجاویز اورسفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے اجراء￿  پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کو زراعت کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف قرار دیا۔ ملاقات میں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات کو گیم چینجرقرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے فارمرز کے وفد پنجاب میں زراعت کے فروغ سے متعلق مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا پہیہ پنجاب کے کاشتکار کے بغیر نہیں چل سکتا۔ پنجاب فوڈ باسکٹ ہے اور 70 فیصد غذائی ضروریات پوری کررہا ہے۔ کسان کارڈ کاشتکار بھائیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ ہمارے دور میں کھاد نہ بلیک  وئی اور نہ ہی قلت ہوئی۔ کاشتکار کو کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کیلئے دربدر ہونے سے بچانے کیلئے کسان کارڈ شروع کیا۔ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار کسان کارڈ مستفید ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید مشینری مہیا کرنے کیلئے میکانائزیشن پروگرام بھی شروع کیا۔25 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر دے چکے ہیں، دو سال میں مزید بڑھائیں گے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کی وجہ سے ٹریکٹر سازی کی صنعت چل پڑی۔ عاشق حسین کرمانی میرے بہترین وزیر ہی نہیں بلکہ کاشتکاروں کے ترجمان ہیں۔ خود کاشتکار ہونے کی وجہ سے عاشق حسین کرمانی کاشتکاروں کے مسائل اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا، بھکر،خانیوال اور اوکاڑہ میں ایگروپارک بنارہے ہیں تاکہ کسان کو فصل کو بہتر معاوضہ ملے۔ فصلوں کی پیداوار بڑھا کر ایکسپورٹ کریں گے۔ کاشتکار بھائیوں کیلئے آئی ایم ایف کے پریشر کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پر مزاحمت کی۔ وزیراعظم کی سربراہی میں گندم کے 4500 روپے امدادی نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ کھاد کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے کاشتکارکوکسان کارڈ پر فی ایکڑ 3500 روپے زیادہ لون دے رہے ہیں۔کاشتکار کو 17 ارب روپے سبسڈی لون دیا جائے گا۔